لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30ویں کابینہ اجلاس میں پنجاب کابینہ نے اپنے عوام پر بوجھ بڑھانے کی ہر تجویز مسترد کر کے خدمت کو اپنے فیصلوں کا محور بنانے کے عزم کا اظہار کیا.
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام پر بوجھ بڑھانے کی اجازت نہ دی ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی تجویز مسترد
پنجاب میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں —صوبائی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی
تعلیم کا نظام بدلے گا، نئی نسل سنورے گی ،پنجاب کابینہ نے سرکاری اسکولوں میں “اسکول ٹیچرز انٹرن” کی بھرتی کی منظوری دے دی
وزیر اعلی مریم نواز کے جس کی ملکیت اسی کا قبضہ وژن کے تحت کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی
پنجاب کے کسان کے ہاتھ میں جدید ٹیکنالوجی—کابینہ نے چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری دے دی
ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے لئے 10ہزار سے زائد اپیلی کیشن موصول. پروگرام کی 1500ایپلی کیشنز بینک آف پنجاب کو پہنچ گئیں۔ جس کے تحت حکومت پنجاب سپر سیڈر اور دیگر جدید آلات60 فیصد سبسڈی پر مہیا کیے جائیں گے۔ بریفنگ
کسان کارڈ فیز IIکے تحت 100ارب روپے تقسیم، پچھلے فیز سے 70 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری، کسان کارڈ سے قرض واپس کرنے پر 24گھنٹے کے اندر دوسرے فیز کے پیسے مل جاتے ہیں،کابینہ کو ڈی اے پی اور یوریا کھاد کے فراہمی اور کنٹرول نرخ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ بریفنگ
ماضی میں میکانائزیشن پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے زراعت زبوں حالی کا شکار ہوئی۔ مریم نواز شریف
پنجاب کے دو بڑے شہروں کو ترقی کی پٹڑی پر جوڑنے کا عزم ،کابینہ نے لاہور تا راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل کے لیے ایم او یو کی منظوری دے دی
پاکستان کی فضاؤں میں پنجاب کی پرواز کا آغاز —کابینہ نے ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی
پرائم منسٹر کیش لیس اسٹرٹیجی کے تحت ریٹیلرز کے لئے کیو آر کوڈ کی منظوری
اللہ کے گھروں کا انتظام اللہ کی مخلوق کے ہاتھ –پنجاب کابینہ نے محراب محفوظ روشن پنجاب کی منظوری
پنجاب کی زراعت اب سرحدوں سے نکل کر امکانات کی دنیا میں داخل —کابینہ نے مصر کے ساتھ زرعی اشتراکِ کار کے ایم او یو کی منظوری دے دی
پنجاب سنٹر آف ایکسی لینس انسداد تشدد و انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنر کی تشکیل کی منظوری
پنجاب میں قانون اب صرف کاغذ نہیں، سڑکوں پر بھی عمل میں نظر آئے گا —کابینہ نے ٹریفک جرمانہ اور پوائنٹ سسٹم کی مجوزہ سمری کی منظوری دے دی
نیشنل بینک پارک میں میوزیم اور یادگار تعمیر کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری
لاہور میوزیم کی بحالی، بہتری اور اپ گریڈیشن کے لیے ماسٹر پلان کی منظوری
الیکٹرک بس کے لئے مختلف شہروں میں الیکٹر ک ڈپو قائم کرنے کے لئے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو گرانٹس کی فراہمی کی منظوری
گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی منظوری، گوجرانولہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) سے استثنیٰ کی منظوری
ضلعی ہسپتالوں کے لئے قائم کردہ کارڈیک کیتھ لیبز میں متعین انٹر وینشنل کارڈیالوجسٹ، میڈیکل آفیسر، ٹیکنالوجسٹ اور نرسز کی آسامیوں کی منظوری
پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز (PFAS) کے لیے بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری
پنجاب سروس ٹربیونل میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری، پنجاب منرل کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی (PSBA) میں نئی آسامیوں کے لئے بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری
پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PCBDDA) کے نان آفیشل ممبر اور چیئرمین کی نامزدگی کی منظوری
تعلیمی بورڈ بہاولپور میں ریسرچ آفیسر/ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن آفیسر اور ریسرچ انویسٹی گیٹر کی آسامیوں کی منظوری
بایومیڈیکل ایکیوپمنٹ ریسورس سنٹر میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری
انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ECSP) میں درکار ضروری سٹاف بھرتی پر پابندی میں نرمی کی منظوری
گرین پاکستان پروگرام کے لئے فنڈز ازسر نو مختص کرنے کی منظوری
یونیورسٹی آف حافظ آباد کا قیا م کی منظوری
پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنرز سے اے اسی اورڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کو اختیارات تفویض کرنے کی منظوری
اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاویدکے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی
