لاہور: ٹک ٹاک لائیو چیٹ پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔
قرارداد اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے جمع کرائی۔
قرارداد کے متن کے مطابق ٹک ٹاک مافیا لائیوچیٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے، نوجوان نسل خاص طور پربچوں کو بےحیائی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔
قرارداد میں وفاقی حکومت سے ٹک ٹاک لائیو پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔