410252 8923217 updates

پنجاب اسمبلی: سکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پرپابندی کی قرارداد

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اسکولوں میں طلبہ کےموبائل فون کے استعمال پرپابندی کی قرارداد جمع کرادی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نےاسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون اور سوشل میڈیاکی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہےہیں۔

قرار دادکے مطابق حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام سکولوں میں طلبہ کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارےمیں قانون سازی کی جائے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں‌ حتیٰ کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں‌میں طلبہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر موبائل فون کا استمعال کئے جانے کی شکایات عام ہیں.

اس ضمن میں‌تعلیمی اداروں کے سربراہان کی جانب سے متعدد بار کارروائیوں‌کے باوجود طلبہ میں‌موبائل فون کا استمعال نہیں‌روکا جا سکا ہے .

اپنا تبصرہ لکھیں