1c5b5a74 6dcf 4b43 abd7 6722bab2a159

بجٹ 2025-26 کے لئے وزارتوں ،ذیلی اداروں سے تجاویز طلب

آئندہ مالی سال کے بجٹ ڈرافٹ پر کام کا آغاز ہوگیا، وزارتوں نے اپنے ذیلی اداروں سے بجٹ تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔اس سلسلے میں زرائع کے مطابق وزارت تجارت نے ذیلی اداروں، ایسوسی ایشنوں اور چیمبرز سے بجٹ تجاویز طلب کرتے ہوئے بجٹ تجاویز 15 فروری تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
زرائع کے مطابق وزارت تجارت نے مالی سال 26-2025 کے لیے ٹیرف سے متعلق تجاویز بھی مانگ لی ہیں اور موجودہ کسٹمز ٹیرف ریٹس کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے ٹیرف میں رعایت مانگنے والے لوکل مینوفیکچررز کو متعلقہ ڈیٹا فراہم کرنے کی بھی ہدایت بھی کی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ، ای ڈی بی اور پاکستان بزنس کونسل سمیت آئی کیپ، اپٹما، کیمیکلز اور فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے بھی تجاویز طلب کرتے ہوئے مقررہ تاریخ تک تجاویزلازمی طور پر بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں