schools in sindh

نجی تعلیمی اداروں پر طلبہ سے براہ راست فیس مانگنے پر پابندی عائد

مظفرآباد: محکمہ تعلیم نےنجی تعلیمی اداروں کو طلبا سےفیس مانگنےپرپابندی عائد کردی،محکمہ تعلیم نے بچوں سے فیس مانگنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.

نوٹیفکیشن کےمطابق فیس جمع کروانے کی ذمہ داری والدین یا گارڈین کی ہے،بچوں سےفیس مانگناچائلڈ ویلفیئراورتعلیمی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،فیس وصولی کا معاملہ براہ راست والدین سے متعلق ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق بچوں کوفیس کیلئےریمائنڈردینےکیلئےاستعمال نہیں کیاجائےگا،کوئی معلم، سٹاف بچوں کو کلاس میں یاباہرفیس جمع کروانےکانہیں کہیں گے،فیس کےمعاملےپرکوئی اعلان کرنےپرپابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طلبا کے خاندان کے فنانشل سٹیٹس ظاہرکرنےپرپابندی ہوگی،فیس جمع نہ کروانے پر طلباکو کلاس روم میں داخلے سے نہیں روکاجائےگا،تمام نجی تعلیمی اداروں کےفیس کےمعاملات اکاونٹس کا شعبہ دیکھے گا.

نوٹیفکیشن کے تحت طلبہ سے براہ راست فیس مانگنے یا فیس کی عدم ادائیگی پر انہیں‌کوئی سزا دینے پر بھی مکمل پابندی ہوگی.

اس نوٹیفکیشن کے تحت جاری ہدایات پر عملدرآمد نہیں‌کرنے کی صورت میں والدین یا طلبہ کی شکایت پر متعلقہ سکول حکام کے خلاف کارروائی عمل میں‌لائی جائےگی.

اپنا تبصرہ لکھیں