اوکاڑہ: سرکاری واٹس ایپ گروپ میں قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے پر پرائمری سکول ٹیچر کو معطل کر کےڈسٹرکٹ اتھارٹی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ای ای ایم) اوکاڑہ کی جانب سے جاری احکامات میںکہا گیا ہےکہ گورنمنٹ پرائمری سکول 13-ایک-ایل اوکاڑہ کے پرائمری سکول ٹیچر(پی ایس ٹی) محمد عرفان کو پاک بھارت جنگ کے متعلق قابل اعتراضپوسٹ کرنے پر معطل کیاجاتا ہے.
مذکورہ پوسٹ اوکاڑہ ہیڈز(ای ای ایم) کے واٹس ایپ گروپ میںشیئر کی گئی ہے، اور یہ رویہ محکمہ کے قوانین و ہدایات کے خلاف ہے.
مذکورہ ٹیچر کو پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت نااہلی اور مس گنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا ہے. محمد عرفان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے .