ambulance3 1

بھائی کے ہاتھوں حاملہ بہن قتل، کمسن بیوی کو شوہر نے تیزاب سے جھلسا دیا

نمائندگان: مظفرگڑھ میں وراثتی زمین کے تنازع پر بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی حاملہ بہن کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی ساس کی مدعیت میں تھانہ جتوئی میں درج کرلیا گیا ہے۔
440302 5040924 updates
مقدمہ کے متن کے مطابق ساس نے بتایا کہ اس کی بہو ایک بچے کی ماں اور 8 ماہ کی حاملہ تھی، ملزم اپنی بہن کو وراثت میں ملنے والی 4 کنال سے زائد زمین اپنے نام کرانا چاہتا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ اپنے بھائی کے لیے دکان سے کولڈ ڈرنک لے کر آئی، جسے پینے کے بعد ملزم نے بہن سے زمین کی منتقلی کا مطالبہ کیا لیکن انکار پرملزم نے اسے گولی مار دی اور فرارہوگیا۔

مقدمہ کے مطابق مقتولہ ممتاز مائی کا شوہر محنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران تیزاب پھینک کر بیوی کو زخمی کردیا۔

ابراہیم حیدری میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ کم عمری کی شادی کا معاملہ بھی نکلا، جہاں شوہر ذیشان نے 14 سالہ بیوی نسیما پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا، جس کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔
islamabad ambulance
لڑکی نسیمہ کے بیان کے مطابق اس کی عمر 14سال ہے، ایک سال قبل شادی ہوئی، متاثرہ لڑکی کے مطابق شوہر نے تیزاب پھینکا، وہ ہر روز مارتا ہے۔

متاثرہ کم عمر لڑکی نسیمہ کے والد اکبر نے برنس وارڈ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی کی عمر 19 سال ہے، زیشان اور بیٹی نے محبت کی شادی کی تھی، زیشان کے گھر پر ہی بیٹی کا نکاح ہوا تھا ، تاہم شادی کے بعد سے دونوں میں جھگڑا رہتا تھا۔

والد کے مطابق اتوار کی دوپہر بیٹی کی ساس نسیمہ کو گھر چھوڑ کر گئی تھی، رات 8 بجے زیشان گھر آیا تھا، جھگڑے کے بعد داماد زیشان تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔والد نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم زیشان کی والدہ اور بہن کو حراست میں لیا ہے، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں