WhatsApp Image 2025 01 14 at 08.05.30

جہیز پر پابندی عائد کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کی قانونی کاوش

قومی اسمبلی میں جہیز کی لین دین پر پابندی کے لیے قانون سازی کا آغازکر دیا گیا .جس کے لئےقومی اسمبلی میں‌پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے ’جہیز کی ممانعت کا بل 2025‘ پیش کر دیا۔بل کے تحت ملک میں جہیز کے لین دین پر مکمل پابندی عائد کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے۔بل کے مطابق، جہیز کی لین دین میں ملوث افراد کو پانچ سال قید اور کم از کم اڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔علاوہ ازیں، خلاف ورزی کرنے والے شخص پر جہیز کی مالیت کے مساوی رقم بطور جرمانہ بھی عائد کی جائے گی۔جہیز کا بلا واسطہ یا بلواسطہ مطالبہ کرنے والے شخص کو دو سال قید اور اڑھائی لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جائے گی، جس میں مزید توسیع بھی ممکن ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں