اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میںکمپیوٹر لیبز پراجیکٹ بند ہونے سے خواتین اساتذہ بیروزگاری اور مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں.
وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں اور کالجوں میں یونیورسل سروس فنڈ کے تحت چلنے والا کمپیوٹر لیبز پراجیکٹ بند ہونے سے 202 خواتین اساتذہ بیروزگار ہو گئیں، منصوبہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
کمپیوٹر لیبز کا منصوبہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے پروجیکٹ کی مدت پوری ہوگئی، یکم جولائی 2025ء سے 202 خواتین اساتذہ کی خدمات بھی مزید درکار نہیں ہیں.
منصوبے کیلئے خواتین اساتذہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھرتی کیا گیا تھا.
متاثرہ لیڈی ٹیچرز کا کہنا ہے عمر زیادہ ہونے کے باعث وہ نئی سرکاری نوکری کے لیے بھی اہل نہیں رہیں ہیں. اس لئے وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ انہیںموجودہ سکولوں میں ہی کھپاکر بے روزگاری سے بچایا جائے۔
بیروزگار ہونے والی خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس معاشی مشکلات کےدور میںایکدم سے ہونے والی بے روزگاری ان کے لئے ایک نئی افتاد کی طرح ہے. اس لئے انہیںاس مشکل سے نکالنے کے لئے حکومت کو ملازمت میںمدد فراہم کرنی چاہیے.