408012 2225432 updates

فرسٹ ایئرکی کتاب میں لاہورکے شاہی قلعہ کی جگہ لال قلعہ دہلی کی تصویرشائع

لاہور: پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شدید غفلت سامنے آئی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے فرسٹ ائیرکی کیمسٹری بک میں لاہور کے شاہی قلعہ کے بجائے لال قلعہ دہلی کی تصویر شائع کردی گئی ہے۔

کیمسٹری کی کتاب میں ماحولیات کے باب میں سموگ کا مضمون شامل ہے، اسموگ دکھانےکے لیے شاہی قلعہ لاہور کی جگہ دہلی کے لال قلعہ کی تصویر لگادی گئی ہے اور دہلی کےلال قلعہ کی تصویرکے نیچے لاہور قلعہ ہی لکھا گیا ہے۔

اس سنگین غلطی پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےکتاب میں غلط تصویر لگانے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد حقائق سامنے آنے پر کارروائی کریں گے۔

مذکورہ غلطی پر عوامی و سماجی حلقوں کا ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے.

اس ضمن میں دیگر اداروں کی جانب سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں