WhatsApp Image 2025 03 11 at 10.39.15

بچی کو ونی کرنے پر والد کے خودکشی کے معاملہ میں‌ گرفتار ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

ڈیرہ اسماعیل خان: کمسن بچی کو ونی کرنے پر 6 بیٹیوں‌کے والد کی خودکشی کے مقدمہ میں گرفتار ملزموں فرید اور کفایت کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔مقدمہ میں نامزد 2 ملزموں ملک عنایت اور رمضان نے خود کو عدالت میں پیش کردیا جنہیں 15 مارچ تک عبوری ضمانت دے دی گئی جبکہ ایک ملزم جلال تاحال مفرور ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خودکشی کرنے والے بچی کے والد عادل کی قبر کشائی کا حکم بھی دے دیا جبکہ عادل کے آڈیو پیغام کا فارنزک کرانے کابھی حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں بھگوانی میں پنچایت کی جانب سے 12 سال کی بچی کو ونی کیے جانے پر والد نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی تھی۔
خودکشی سے پہلے اپنے آڈیو پیغام میں والد نے 6 افراد کو بچی کو ونی کرنے کا ذمہ دار قراردیا تھا۔

دریں‌اثناء خودکشی کرنے والے حجام عادل کی تدفین بھی کر دی گئی ہے،جبکہ گزشتہ روز گھر پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بھی بندھا رہا ہے.اس موقع پر مرحوم کی بیٹیوں کی آہ و بکا سے ہر آنکھ اشکبار رہی.

اپنا تبصرہ لکھیں