30ea5236 a235 4d9f 88a3 0eddf7d155e3

فزیکل ڈس ایبیلٹی چیمپئنز ٹرافی ،تربیتی کیمپ کا راشد لطیف اکیڈمی میں آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈسے منظور شدہ پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم کی 12 جنوری سے سری لنکا کولمبو میں منعقدہ فزیکل ڈس ایبیلٹی چیمپئنز ٹرافی2025 ءسے قبل تیاریوں کے لئیے تربیتی کیمپ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گلبرگ لاہورمیں شروع ہو گیا ہے۔
06599bd4 b4a6 44a1 b45a 6846d0d802c2
کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ صبیح اظہر اور جنرل سیکرٹری پی پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری نے بیٹنگ،بولنگ، فیلڈنگ، جذبہ حب الوطنی، ذہنی ہم آہنگی، فٹنس اورسکلز لیول کے علاوہ مختلف امور پر لیکچر دیئے اور ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔ قومی کھلاڑیوں نے دو پہر کے سیشن میں فیلڈنگ،بیٹنگ اور باولنگ کے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔تربیتی کیمپ کی ںگرانی ہیڈ کوچ صبیح اظہر کررہے ہیں جبکہ معاونین راؤ جاوید، رافیع ہاشمی اور شاکر خلجی وڈیو انالسٹ اور میڈیا مینیجر محمد نظام ہیں۔قومی پی ڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ آر ایل سی سی اے گلبرگ میں 8 جنوری تک جاری رہے گا اور پاکستان پی ڈی ٹیم پی ڈی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیئے 9 جنوری کو کراچی سے سری لنکا روانہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں