نمائندگان: دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر ملتان میں ہیڈمحمد والا کی ملحقہ بستیوں میں رہائشی افراد کے تحفظ کے لیے ریسکیو کی جانب سے مساجد میں اعلانات شروع ہو گئے۔
متعدد بستیوں میں فلڈ ریلیف اورریسکیو کیمپ بھی قائم کردیئےگئے.ریسکیو حکام نےاعلانات کیے کہ لوگ اپنےبچوں اورسامان کو لیکرمحفوظ مقامات کی جانب روانہ ہوجائیں،کرین کی مدد سےبندمضبوط کئے جا رہےہیں۔
ضلعی انتظامیہ،ریسکیورز کی جانب سےفلڈ ریلیف کیمپ لگ گئے،کیمپس میں محکمہ ایریگیشن،لائیو سٹاک،سول ڈیفنس، اورمحمکہ پولیس کے اہلکار تعینات ہیں،ریسکیو کیمپس میں لائف جیکٹس،کشتیوں سمیت دیگر ضروری سامان پہنچا دیا گیا۔
دوسری جانب ملتان اور ڈی جی خان میں حساس تنصیبات کو بچانے کےلئے کٹ لگانے کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئےہیں.
کمشنر ڈیرہ غازیخان اشفاق احمد چوہدری نے مظفرگڑھ میںفلڈ ریلیف کیمپس اور بریچنگ پوائنٹس کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ اور ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے کمشنر ڈیرہ غازیخان کو بریفنگ دی.
کمشنر ڈیرہ غازیخان اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ سیلاب کے حوالے سے ہماری تمام تر تیاریاں مکمل ہیں.تاہم ہیڈ تریموں پر جب تک پانی نہیں پہنچتا،سیلاب کے پانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے.جن حفاظتی فلڈ بندوں میں دراڑیں ہیں، انکی مرمت کی جارہی ہے.لوگوں سے اپیل ہے کہ بیٹ کے علاقوں سے فلڈ کیمپوں میں شفٹ ہو جائیں.
اس طرحملتان سے مظفرگڑھ جانے کے لئے راستے بھی بند کر دئیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے دونوںشہروں میںموجود افراد مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں، نیز ہیڈ محمدوالا کے قریب تمام آبادیوں کو انخلاء کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے اور شہریوںکو دریائی علاقوںسے نکلنے میں مدد بھی فراہم کی جا رہی ہے.
اس کے علاوہ جلالپور پیروالہ، علی پور، پاکپتن، عارف والہ، لیہ، راجن پور، ہیڈ پنجند، کبیروالہ سے جھنگ تک دریائی علاقوں میںقائم سینکڑوں بستیوں کے مکینوںکو بھی فوری طور پر انخلاء کی ہدایت کر دی گئی ہے.