اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے حکومت کے پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کے ہتک عزت قانون کو آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دے دیا۔
پی ایف یو جے کےقائم مقام صدر خالد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے مشترکا بیان میں کہا کہ ملک میں آزادی صحافت تیزی سے ختم ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پیکا ایکٹ اور ہتک عزت جیسے کالے قوانین کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔
انہوں نے وفاقی اورپنجاب حکومت سے آزادی صحافت کے احترام کا مطالبہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرحملک میںبھی یوم صحافت منایا جارہا ہے، جبکہ صحافتی تنظیموںنے پاکستان کے گزشتہ کچھ عرصہ کے حالات کو صحافت کے لئے خطرناک قرار دیا ہواہے.