934226 91731756

پارلیمانی کمیٹیوں کی نگرانی کمزور اور غیر مؤثر، بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت سے جاری فافن کی پالیسی بریف کے مطابق واضح قانونی اختیارات نہیں ہونے کے باعث پارلیمانی کمیٹیوں کی نگرانی کمزور اور غیر مؤثر ہے.

فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو طلبی اور دستاویزات طلب کرنے کے مؤثر اختیارات دینے کی سفارش کی ہے۔
Untitled 2026 02 03T200237.159
بریفنگ میں کہا گیا کہ کمیٹی ہدایات پر عمل نہیں کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی اور سزاؤں کا واضح نظام ہونا چاہیے، دفاع، سکیورٹی اور خارجہ اُمور کے نام پر معلومات چھپانے کے وسیع اختیارات محدود کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔

فافن کا مزید کہنا تھا کہ رازداری کے نام پر معلومات روکنے کیلئے تحریری جواز اور واضح معیار مقرر ہونا چاہیے، آرٹیکل 66 اور پارلیمانی قواعد کے درمیان ابہام دور کرے.

کمیٹی ہدایات پر عدم عملدرآمد کے تمام واقعات ایوان میں باقاعدگی سے رپورٹ کیے جائیں، جو کہ مؤثر پارلیمانی نگرانی جمہوری نظام کی مضبوطی اور احتساب کیلئے ناگزیر ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں