سرگودھا: والدین 2 روز کے نوزائیدہ کو شاپنگ بیگ میں بند کرکے کوڑے میں پھینک گئے.
پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے لک موڑ سیم نالہ کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے 2 روز کا نوزائیدہ بچہ ملا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اطلاع ملنے پر بچے کو بازیاب کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ورثا نوزائیدہ کو بے رحمی سے چھوڑ کر فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق بچے کے والدین کے ملنے پر ان کے ساتھ بچے کو اس طرحپھینک کر فرار ہونے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میںلائی جائےگی.