WhatsApp Image 2025 01 22 at 08.32.00

پاکستان کا پہلامنیارٹی کارڈ لانچ،امدادی رقم 75 ہزار کرنے کا اعلان

لاہور:اقلیتیں سر کا تاج ہیں،وزیراعلیٰ‌پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے وعدہ پر عملدرآمد کرتے ہوئےپاکستان کی تاریخ کا پہلا مینارٹی کارڈلانچ کر دیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نوازنےمینارٹی کارڈکی رقم50 سے75 ہزار روپےکرنے کا اعلان بھی کیا.
مریم نوازشریف نے تقریب کے دوران سونیا بی بی کے مینارٹی کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم مشین سے ٹرانزیکشن کے عمل کا مشاہدہ کیا.ایوان اقبال کمپلیکس میں”چیف منسٹر مینارٹی کارڈ”لانچنگ کی تقریب،ہندو،سکھ اورمسیحی سمیت دیگر برادری کے مرد و خواتین کی کثیر تعدادنے بھی شرکت کی ہے.WhatsApp Image 2025 01 22 at 08.32.01تقریب کے شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا،اقلیتی مرد و خواتین خواتین کو مینارٹی کارڈ تقسیم کئے .
وزیراعلیٰ‌پنجاب مریم نواز شریف نے کہاکہ اقلیتی برادری کی حفاظت اور زندگیوں میں بہتری لانا ہماری ذمہ داری ہے،مینارٹیز کی حفاظت کا فرض پوری ذمہ دار ی سے نبھا رہی ہوں۔اقلیتی برادری کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا بھی مساوی کردار ہے.اقلیتوں کے لئے کوئی بھی خطرناک صورتحال ہو تو خود نگرانی کرتی ہوں.

اپنا تبصرہ لکھیں