ویب نیوز: پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔
مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔
پاکستان نے اتوار کو سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
چیمپیئن شپ جیتنے پر مینجمنٹ نے تمام کھلاڑیوںکو مبارکباد دی اور بہترین کھیل پر خراج تحسین پیش کیا، جبکہ کھلاڑیوں نے بھی بھرپور طریقے سے جشن منایا اور قومی پرچم لہرایا.