cdb67aa0 f4d4 4d14 ada8 1eccbd940452

جنوبی افریقی سرزمین پر ٹیسٹ جیتنا پاکستانی ٹیم کا خواب پورا نہیں ہو سکا

پاکستان کا افریقی سرزمین پر ٹیسٹ جیتنا خواب پورانہیں ہو سکا، جنوبی افریقا نے مسلسل تیسری ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ کیپ ٹا ؤ ن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔
فالوآن کے بعد دوسری اننگزمیں پاکستانی بیٹرز نے رنز تو بنائے لیکن میچ نہیں بچاسکے، چوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 478 رنز بناسکی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا۔ اس طرح جنوبی افریقا نے 58 رنز کا معمولی ہدف باآسانی حاصل کیا، افریقی سرزمین پر پاکستان مسلسل نواں ٹیسٹ میچ ہار گیا۔جس سے پاکستانی شائقین مایوس نظر آئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں