child marriage

پاکستان: شادی سے پہلے دلہا دلہن کا تھیلسیمیا ٹیسٹ کرانے کیلئے قانون سازی کی تیاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے شادی سے پہلے دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کے لیے قانون سازی کی تیاری کرلی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کا ڈاکٹر مہیش کمار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شادی سے پہلے دلہے دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی کرانے کے حوالے سے بل پر بحث کی گئی اور کمیٹی نے اتفاق کیا کہ جلد بل منظور ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پہلے دلہے کا ٹیسٹ ہونا چاہیے، اگر مثبت آئے تو پھر دلہن کا بھی ٹیسٹ کیا جائے۔

بل کی منظوری اور کی مختلف شقوں‌ پر دیگر ممبران کی جانب سے بحث کی گئی ا ور مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز بھی پیش کی گئیں.

اس ضمن میں‌بل کی جلد منظؤری پر زور دیاگیا کہ اس بل کو اسمبلی میں‌پیش کیا جائے،تاکہ قانونی سازی کو حتمی شکل دی جاسکے، اور اس خطرناک مرض میں‌کمی کے لئے اقدامات عمل میں‌لائیں‌جا سکیں.

اپنا تبصرہ لکھیں