ghe cooking oil

پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں‌ 1065 ارب روپے کا کھانے کا تیل درآمد کر لیا

ویب نیوز: پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 1065 ارب روپے مالیت کا کھانے کا تیل درآمد کیا، جس میں 967ارب روپے کا پام آئل اور 98 ارب روپے کا سویا بین آئل شامل ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق سال 2024،25 میں 32 لاکھ 13 ہزار میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا، درآمدی حجم تین ارب 39 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہا۔

مالی سال 2024،25 میں پام آئل کی درآمدات میں 22 اعشاریہ ایک تین فیصد اضافہ ہوا۔ 2023 میں پام آئل کی درآمدات دو ارب 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں۔

دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال کے جون میں سویا بین آئل کی درآمدات میں 196 اعشاریہ چار ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں‌کھانے کے تیل کے علاوہ، چائے کی پتی، سافٹ‌ڈرنک، چیز اور دیگر اشیاءدرآمدات کی مد میں شامل ہیں، جن کی وجہ سے بھاری امپورٹ بل بھی برداشت کرنا پڑتا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں