409802 3434440 updates

پاکستان کا ماحولیاتی تبدیلیوں سےلینادینا نہیں لیکن سب سے ذیادہ متاثرہ ملک ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان کا ماحولیاتی تبدیلیوں سےکوئی لینا دینا نہیں، لیکن پھر بھی بدقسمتی سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا نمبر بہت اوپر ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران این ڈی ایم اے کا میرا یہ دوسرا دورہ ہے، این ڈی ایم اے میں جدید ٹیکنالوجی اور قابل انسانی وسائل دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ ہوئے جس سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ چکوال، لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں شدید بارشیں ہوئیں، اﷲ کا شکر ہےکہ جنوبی پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کا زور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی پی ڈی ایم ایز کے ساتھ کوآرڈینیشن خوش آئند ہے، پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اور دیگر صوبائی حکومتوں نے مون سون کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اچھے انتظامات کیے جس کے نتیجے میں نقصانات کم ہوئے تاہم جو جانی نقصان ہوا ان کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کی جلد صحت کے لیے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کے مربوط اقدامات کی تعریف کی، متاثرین کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان گرین گیسسزپیدا کرنے والے ممالک میں بہت پیچھے لیکن گرین گیسسز سے متاثرہ ممالک میں‌سب سے ذیادہ ہے.

ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیموں‌کی جانب سے پاکستان کے لئے ہمیشہ خطیر امداد دینے اور عالمی طور پر پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کی جاتی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں