seminary chakwal rape

پاکستان: دو بہنوں سمیت 4 کم عمر بچیوں سے جنسی تشدد کے مقدمات درج

نمائندگان: خوشاب میں دو بہنوں، کوٹری اور دیپالپور میں کم عمر بچیوں سے جنسی تشدد کے مقدمات پورٹ ہوگئے۔

خوشاب کے نواحی علاقے پیلو وینس میں نشہ آوور چیز پلا کر دو سگی بہنوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔

پولیس تھانہ نورپور نے لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں 4 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم ملزموں نے مقدمہ درج ہونے پر ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے.

دیپالپور میں ایک آنکھ کی بینائی سےمحروم کم عمربچی کیساتھ مبینہ زیادتی کاملزم گرفتار کرلیا گیا۔ واقعہ صدر تھانہ دیپالپور کی حدود میں پیش آیا۔

دوسری جانب کوٹری میں سائٹ بستی کے علاقے میں 12 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعہ کی رپورٹ اہلخانہ نے بستی پولیس پوسٹ پردرج کروادی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

سماجی رہنماؤں نے تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

خواتین نمائندگان اور سماجی تنظیموں‌جنسی تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے بچیوں‌ کو شعوری تعلیم دینے اور حفاظت خود اختیاری کی تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں