Chld Hlth 2

پاکستان: تھیلیسیمیا کے ایک کروڑ مریض، سالانہ 7 ہزار مریض بچوں کی پیدائش

ملتان:تھیلیسیمیا کے بڑھتے مریضوں کی تعداد اور عوامی شعور کی بیداری نہیں ہونے پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاس کی روک تھام کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے.

ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام غذائیت کی کمی اور تھیلیسیمیا کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سمپوزیم منعقد کیا گیا.
WhatsApp Image 2026 11 10 at 06.22.09
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیما ٹالوجی و کینسر ڈاکٹر ذوالفقار علی رانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد لوگ تھیلیسیمیا کیریئر کا شکار ہیں اور ہر سال تھیلیسیمیا کے مرض میں‌مبتلا پانچ سے سات ہزار بچے پیدا ہو رہے ہیں، اس کا واحد حل آگاہی ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران، اٹلی، سری لنکا، ترکی اور سعودی عرب کے علاوہ بہت سے ممالک نے اس بیماری پر قابو پا لیا ہے، مگر بدقسمتی سے پاکستان میں تھیلیسیمیا کے بچاؤ کے لیے خاطر خواہ کام کام نہیں کیا گیا.انہوں نے کہا اس وقت پاکستان میں 8 سے 9 فیصد آ بادی تھیلیسیمیا کیریئرز کا شکار ہیں جس سے بچنے کا واحد حل شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے.

سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر چلڈرن کمپلیکس ملتان ڈاکٹر سعدیہ خان نے کہا کہ بچوں میں خوراک کی کمی کے مسلئے کو جنم دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مائیں 2 سال تک بچوں کو دودھ پلائیں اور ان کی ان کی غذا کا خاص خیال رکھیں اگر ماں صحت مند ہوگی تو بچہ صحت مند پیدا ہوگا.

انہوں نے کہا کہ گھریلو خواتین کو صحت مند اور توانا رہنے کے لیے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ 6 ماہ سے دودھ کے ساتھ ساتھ بچوں کی خوراک میں دوسری چیزوں کیلا انڈا کھچڑی سبزی دالیں بھی شامل کریں صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ان کو بیماریوں سے بچایا جا سکتے ہیں.اس لئے بچے کی پیدائش سے پہلے ماں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ بچے کی پیدائش اور بعد میں کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہ ہو.
Povrty Child 2
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشفاق نے کہا کہ اس قسم کی سمپوزیم کا مقصد پبلک ہیلتھ اور سوشیالوجی کے طلبہ و طالبات کو غذائیت کی کمی اور تھیلیسیمیا کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دینا ہے تاکہ یہ معاشرے میں باقی لوگوں کو اگاہ کر سکیں اور معاشرے کا ایک مفید شہری کا کردار ادا کر سکیں.

تقریب سے ڈاکٹر شفق ایوب نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے پبلک ہیلتھ اور سوشیالوجی کے طلبہ و طالبات کو ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے مفید معلومات دیں اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر چوہدری نے کہا کہ اس قسم کے سیمینار منعقد کرنے کا مقصد لوگوں کو تھیلیسیمیا اور خوراک کی کمی کے بارے میں آگاہی دینا ہے اور اس قسم کے ایونٹس مستقبل میں بھی جاری رہیں گے.

تقریب میں ڈاکٹر کاشف صدیق، ڈاکٹر زاہد حسین، احمد ندیم خالد، ڈاکٹر صبغہ نور اور سید عاصم رضا شاہ کے علاوہ پبلک ہیلتھ اور سوشیالوجی کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں