آئی جی پنجاب پولیس کے جاری احکامات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کو تبدیل کرکے ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کردیا گیا.رانا طاہر رحمان خان کو ڈی پی او ساہیوال ،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی حافظ کامران اصغر کو تبدیل کرکے ڈی پی او بہاولنگر،ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ جاوید اقبال چڈھر کو ڈی پی او پاکپتن،ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کو تبدیل کرکے ایس ایس پی ریسرچ سی ٹی ڈی،حمد طارق عزیز کو ڈی پی او جہلم،ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کو ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی راولپنڈی،ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی راولپنڈی عطاء الرحمن کو ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی فیصل آباد،کاشف ذوالفقار کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی اورڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو تعینات کردیا گیا.دریں اثناءڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
