Untitled 2025 08 22T200211.793

کمسن بچیوں‌سے جنسی درندگی کے واقعات میں‌ ایک ملزم ہلاک، ایک زخمی اور ایک گرفتار

نمائندگان: کمسن بچیوں‌ سے ذیادتی اور غیر اخلاقی حرکات کے 3 مختلف واقعات میں‌ایک ملزم پولیس حراست سے فرار ہونے کے بعد مارا گیا، ایک گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جبکہ تیسرے کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

بہاولپور پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 1688/25 بجرم 376 کا ملزم علی حمزہ، جس نے مدرسہ سے واپس آتی ہوئی معصوم بچی (ط) کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا، دورانِ جسمانی ریمانڈ گزشتہ روز ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد لاہور سے واپسی پر پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔

آج پولیس کو اطلاع ملی کہ مذکورہ ملزم ایک ڈیرہ پر موجود ہے۔ پولیس پارٹی نے فوری طور پر ریڈ کیا، جس دوران وہاں موجود 3 سے 4 نامعلوم ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مفرور ملزم علی حمزہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ملزم زخموں کی تاب نہ لا سکا اور جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے.

دوسری جانب نیفے میں اڑسے پستول سے عضو تناسل زخمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے.

قصورمیں‌گلی میں کھیلتی 10 سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنیوالا ملزم اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی ہو گیا، جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

قصور کےتھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ ظہیر آباد کالونی میں 10 سالہ بچی اپنی پھوپھو کے گھر جا رہی تھی، اسی محلے کے رہائشی ملزم ریاست نے بچی کو گلی میں اکیلا پا کر غیر اخلاقی حرکات شروع کر دیں.

تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کی تلاش شروع کی، ایس ایچ او قربان نواز پر مشتمل ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزم نے جلد بازی میں نیفے سے پسٹل نکالتے ہوئے فائر کر دیا، جس سے ملزم ریاست اپنے ہی پسٹل کا فائر مخصوص عضو پر لگنے سے زخمی ہو گیا.

تھانہ سٹی تونسہ ضلع ڈی جی خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم شاہنواز ولد خدابخش کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے گھر کے دروازے پر کھڑی معصوم بچی کے ساتھ متعدد بار نازیبا حرکات کیں، جس پر فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی یا نازیبا حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دلوائی جائے گی

اپنا تبصرہ لکھیں