laptop scheme 2025

وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کا آفیشل لنک اور طریقہ کار جاری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیاگیا ہے۔

وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/مشتہر کردیا گیا ہے ، لیپ ٹاپ سکیم کا پورٹل اوپن ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی34 ہزار سے زائد طلبا رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 1لاکھ 10ہزار طلبا میں جدیدترین لیپ ٹاپ کی تقسیم کئے جائیں گے۔وزیرتعلیم کے مطابق پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلبا اپلائی کرسکیں گے، بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا لیپ ٹاپ سکیم کے اہل ہوں گے۔

راناسکندرحیات نے کہا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر متعلقہ معلومات مہیاکردی گئی ہیں، بی ایس طلبا کیلئے 65فیصد،میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے، میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں