WhatsApp Image 2025 01 19 at 06.39.58

موٹاپا اور میٹابولزم:13 خطرناک بیماریوں‌کی ماں

حیدرآباد:ایشین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کےڈائریکٹرکلینیکل سائنسز ،ماہر امراضِ جگر ومعدہ پروفیسر ڈاکٹر صادق میمن کی جانب سے ” موٹاپے اور میٹابولزم” کے عنوان پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں ماہرین صحت نے موٹاپے کے مختلف پہلوؤں اور اس کی جدید مینجمنٹ پر روشنی ڈالی۔کانفرنس میں موٹاپے کو شوگر، دل کے امراض، ہائپر ٹینسیو، گردوں کی بیماری، جگر کی بیماری سمیت 13 جان لیوا خطرناک بیماریوں کی ماں قرار دیا گیا۔کانفرنس کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر صادق میمن نے کہا کہ موٹاپے کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ہورہا ہے اور بچوں میں موٹاپے کی بیماری خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے.اس لئےاگرہنگامی بنیادوں پر موٹاپے کے خاتمے کی مہم نہیں چلائی گئی تو ملک میں آئندہ چند سالوں میں موٹاپے کی وجہ سے اموات میں بے پناہ اضافہ ہوسکتا ہے۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد اقبال میمن، چانسلر یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز،ٹنڈو محمد خان تھے،جبکہ پروفیسر ڈاکٹر گلشن،وائس چانسلر پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز شہید بینظیر آباد نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی۔کانفرنس میں مختلف موضوعات پر معروف ماہرین نے لیکچرز دیئے۔پروفیسر ڈاکٹر وسیم جعفری نے موٹاپے اور جگر کی چربی والے امراض (Fatty Liver Disease) پر تفصیلی بات کی۔ڈاکٹر ندیم نعیم نے موٹاپے کے فارماکولوجیکل مینجمنٹ پر روشنی ڈالی۔پروفیسر ڈاکٹر باسط نے میٹابولک سنڈروم کے انتظام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی.
ڈاکٹر فاروق خان دبئی سے نے وڈیو لنک کے ذریعے موٹاپے کے اینڈوسکوپک مینجمنٹ کے بارے میں آگاہی دی۔ڈاکٹر سید عمران عباس نے وڈیو لنک کے زریعے موٹاپے کے سرجیکل مینجمنٹ پر جامع پریزنٹیشن دی۔کانفرنس میں مختلف سیشنز کے لیے ماہر پینلز تشکیل دیئے گئے، جن میں پروفیسر ڈاکٹر بکھا رام دیوراجانی،پروفیسر ڈاکٹر نور محمد میمن، پروفیسر ڈاکٹر سنتوش،پروفیسر ڈاکٹر آصف علی برنی،پروفیسر ڈاکٹر اکبر میمن، پروفیسر ڈاکٹر قادر خان،پروفیسر ڈاکٹر اکرم باجوہ،پروفیسر ڈاکٹر ارشد،پروفیسر ڈاکٹر نوید،پروفیسر ڈاکٹر غنی سومرو، پروفیسر ڈاکٹر عامر اقبال،ڈاکٹر نند لال سیرانو،ڈاکٹر سعادت جسکانی، ڈاکٹر رضوان اعوان شامل تھے۔کانفرنس کا مقصد عوام اور طبی ماہرین کو موٹاپے کے جدید علاج اور اس کے منفی اثرات سے آگاہ کرنا تھا،کانفرنس میں معروف فزیشن ڈاکٹر عادل چانگ، ڈاکٹر رحمت اللہ بھٹی سمیت اسلام آباد، حیدرآباد کراچی میرپورخاص سے مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر وں ںے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں