اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چیئرپرسن نے کمیشن کا اجلاس 11 فروری 2025ءکو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ اسلام آباد کے کانفرنس روم میں طلب کر لیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ، ہائیکورٹ آف بلوچستان، اور پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ججوں کی بطور ممبر جوڈیشل کمیشن نامزدگی کو منسوخ کر دیا ہے۔یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے جج اور جوڈیشل کمیشن کے ممبر،جسٹس منیب اختر، کی جانب سے 17 جنوری 2025ءکو دیئے گئے اعتراض کے بعد کیا گیا۔
اعتراض آئین کے آرٹیکل 175(5) کی تیسری پرووائزو کی تشریح کی بنیاد پر کیا گیا تھا،جو آئین کی چھبیسویں ترمیم ایکٹ (نمبر XXVI) 2024 کے ساتھ پڑھا گیا۔پاکستان کے اٹارنی جنرل اور جوڈیشل کمیشن کے ممبر نے بھی اسی رائے سے اتفاق کیا۔
جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین نے اس اعتراض کو عدالتی فیصلے سے مشروط طور پر منظور کر لیا ہے۔