rescue 1122

نئی شادی شدہ حاملہ خاتون کاگلاکاٹ دیا گیا، 2 خواتین فائرنگ سے قتل

نمائندگان: ملتان کے تھانہ پرانی کوتوالی کی حدود میں نئی شادی شدہ خاتون گلاکٹی حالت میں پائی گئی، پولیس نے مقتولہ کے بہنوئی اور شوہر سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر لیا، خاتون کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں.

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی اہلیہ نے خود کشی کر لی ہے، جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو خاتون کی گردن اور کلائی کسی تیز دھار آلے سے کٹی ہوئی تھی اور خاتون جاں بحق ہو چکی تھی.

پولیس نے ڈیڈ باڈی کو ابتدائی پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک ڈیپارٹمنٹ نشتر ہسپتال منتقل کر دیا اور شک کی بنا پر خاتون کے بہنوئی اور شوہر کو فوری طور پر حراست میں لے لیا ، پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے.

دوسری جانب مقتولہ کےلواحقین نے چوک شاہ عباس پر میت رکھ کر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے.

مقتولہ کے والد محمد ذوالفقار نے بتایا کہ مقتولہ آسیہ بی بی کی شادی کچھ ماہ قبل رفیق بھٹی سے ہوئی تھی، شروع میں‌کچھ دن اچھے گزرے بعد میں گھریلو جھگڑے شروع ہو گئے شوہر اور اس کے گھر والے آسیہ پر طرح طرح کے ظلم کرنے لگے، ایک دو بار صلح بھی کروائی گئی، تاہم 20 روز قبل لڑائی بڑھ گئی جس کی وجہ سے آسیہ بی بی نے مجھے کال کر کے بلایا اور مجھے آتا دیکھ کر آسیہ بی بی کو میرے سامنے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا.
Untitled 76 scaled
والد کے مطابق 2 مئی کو محمد عتیق دیور اور نند شمیم مائی رشتہ داروں کے ہاں شادی پر لے جانے کے لئے آئندہ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہونے کا وعدہ کر کے لے گئے، 3 مئی کو عتیق نے آسیہ بی بی کی طبیعت خراب ہو نے کی اطلاع دی، جس پر پہنچا تو دیکھا تو اڑھائی ماہ کی حاملہ بیٹی خون میں لت پت پڑی تھی.

آسیہ بی بی کے والد محمد ذوالفقار نے پولیس حکا م سے اپیل کی ہے کہ میں ایک محنت مزدوری کرنے والا ایک غریب شہری ہوں، میرے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، اس لئے مجھے جلد انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔

حاصل پور کے تھانہ سٹی کی حدود میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو خواتین قتل کر دی گئیں، دونوں خواتین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا.

پولیس کے مطابق پہلے واقعہ میں خاتون کو خاوند کا نام لے کر گھر سے باہر بلایا گیا، خاتون کو باہر بلاتے ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی جبکہ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے.

حاصل پور پولیس کے مطابق دوسرے واقعے میں راہ چلتی خاتون پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 45 سالہ خاتون گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی.

پولیس زرائع کے مطابق دونوں وارداتوں میں ایک ہی طرز کی فائرنگ کی گئی ہے، جس کے پولیس نے شواہد اکٹھے کر لئےہی.

پولیس و ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، واقعات بارے تحقیقات جاری ہیں‌جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں