اسلام آباد:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول، پاسپورٹ کی تجدید اور تمام دستاویزات کی آن لائن تصدیق کی سہولت متعارف کروا دی گئی۔
وفاقی پولیس نے گلوبل پی کے ایم، ایپلیکیشن لانچ کر دی ہے۔
ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد ہارون جوئیہ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے خدمت مراکز میں ملنے والی تمام سہولتیں اب آن لائن دی جا رہی ہیں۔
ہارون جوئیہ نے کہا کہ پی کے ایم ایپلیکیشن کی لانچنگ ڈیجیٹل گوررننس میں اہم سنگ میل ہے، 40 سے زیادہ ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں سہولت دی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ایمپلائر ویریفکیشن ایپ سے ہو گی۔
ڈی جی سیف سٹی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی خدمت مراکز والی تمام سہولیات حاصل کر سکیں گے.
ملازمین کی ویری فکیشن بھی اس ایپ کے ذریعے ہوسکے گی۔
