WhatsApp Image 2025 01 22 at 05.57.44

سعودی عرب میں نئے لیبر قوانین نافذ،عملدرآمد آئندہ ماہ سے شروع

ریاض:سعودی عرب میں نئے لیبر قوانین پر عملدرآمد آئندہ ماہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے.ان نئے لیبر قوانین پر عملدرآمد 16 دن بعد کیا جائےگا۔نئے قانون کی منظوری سعودی کابینہ نے 6 اگست 2024ء کو جاری کی تھی،غیرملکی ملازمین کیلئے معاہدہ لازمی قرار دیدیا گیا۔اوور ٹائم پر اضافی اجرت بھی ملے گی۔

سعودی اخبار عکاظ کے مطابق وزارت محنت نے وزراء کونسل کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نئے قانونِ محنت کے متعدد نکات میں تبدیلیاں کی ہیں۔جن میں سرفہرست غیرملکی کارکنوں کے معاہدہ ملازمت سے متعلق ہے۔مجوزہ نئے قانون میں جس کا نفاذ آئندہ ماہ سے ہونے جارہا ہے،کے تحت مملکت میں غیرملکی کارکنوں کا معاہدہ ملازمت ہونا ضروری ہے۔
جس میں معاہدے کے آغاز اور آخری تاریخ کا اندراج اہم ہوگا۔

قانونی تبدیلی سے قبل غیرملکی کارکن کے معاہدہ کی تجدید نہیں ہونے کی صورت میں لیبر کارڈ کی مدت ملازمت کی انتہائی مدت تصور کی جاتی تھی۔
جبکہ نئے ضوابط کے تحت ملازمت کے معاہدے کی تجدید نہیں ہونے کی صورت میں ایک برس مدتِ ملازمت تصور کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں