ابوظہبی: فیڈرل اپیل کورٹ نے اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میںملوث 3 افرادکو سزائے موت اور ایک کو عمر قید سزا کا حکم دیا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تین مجرموں کا تعلق ازبکستان سے ہے، زوی کوگان کے قتل میں ملوث چوتھےمجرم کوعمر قید سنائی گئی تاہم سزا مکمل ہونے پرچوتھے مجرم کو ملک بدر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرئیلی مذہبی رہنما زوی کوگان کو نومبرمیں قتل کیا گیا تھا، کوگان یورپی ملک مالدوا کے پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق قبل ازیںاسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر اور اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا گیا کہ لاپتہ ربی زوی کوگن کی لاش مل گئی ہے۔جس پر اسرائیلی اور اماراتی حکام نے قتل کی تحقیقات شروع کر دیں۔
اسرائیلی وزیراعظم دفتر کی جانب سےبیان میں کہا گیاکہ کوگن کا قتل ایک مجرمانہ اور یہود مخالف دہشت گردی کا واقعہ ہے، اسرائیلی ریاست مجرموں کو انجام تک پہنچانےکے لیے ہر اقدام کرےگی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقتول یہودی ربی زوی کوگن کے پاس یورپی ملک مالدووا کی شہریت بھی تھی۔زوی کوگن نے مالدووا کے پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا تھا۔ یو اے ای میں مالدووا کا سفارت خانہ بھی قتل کی تحقیقات میں شامل ہوا۔
قبل ازیںاماراتی وزارت داخلہ اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نےزوی گوکن کے لاپتہ ہونے کا بتایا تھا، جس پر امارتی حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا.
جس کی تحقیقات کے بعد 4 ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ کی کارروائی شروع کی گئی اور جرم ثابت ہونے پر ملزموںکو سزا کا حکم دیا گیا ہے.