نمائندگان: بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور قتل کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق6 روز قبل باقر پور میں گھر سے قریب چیز لینے کے لئے جانےوالی بچی زخمی حالت میںکھیتوں سے ملی تھی، جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ بدقسمتی سے وہ ہسپتال منتقلی کےدوران دم توڑ گئی تھی۔
پولیس کے مطابق بعدازاںتفتیش میں معلوم ہوا کہ بچی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیاتھا. جس میں تکنیکی بنیادوںپر تفتیش کے بعد 4 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے،جبکہ گرفتار ملزمان میں سے 2 بچی کے ماموں اور 2 قریبی رشتہ دار ہیں۔
دریںاثناء لودھراں کے علاقے گیلے وال میں دو سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کی گمشدگی کا معمہ بھی حل ہوگیا۔
لودھراں پولیس کے مطابق نسیم بی بی کے 2 سال قبل لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی، جسے اُس کے بھائیوں نے قتل کیا تھا۔گرفتار ملزموں نے اپنی بہن کے قتل کا اعتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مقتولہ کو کھیتوں میں دفن کردیا تھا۔لودھراں پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر کھیتوں سے لاش نکالی گئی، یو ں خاتون کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون 2 سال قبل پسند کی شادی کرنے کےلیے گھر سے چلی گئی تھی، بھائی مقتولہ کو پنچایت کے ذریعے واپس لے کر آئے تھے اور دھوکے سے قتل کر کے گمشدگی کا ڈرامہ رچا دیاتھا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔