Untitled 2026 02 07T183113.226

ملتان کےممبران پنجاب بار کونسل کی بائیو میٹرک مسائل پر جنرل باڈی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن

لاہور: ملتان ڈویژن سے ممبران پنجاب بار کونسل نے مقدمات دائر کرنے کے لئے بائیو میٹرک مسائل پر تجاویز پیش کرتے ہوئے جنرل باڈی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پیش کر دی ہے.

زرائع کے مطابق پنجاب بار کونسل کے اراکین نے بائیو میٹرک تصدیق کے موجودہ مسائل کے حل کے لیےآج وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کو تجاویز پیش کی ہیں۔ ان تجاویز کا مقصد وکلاء اور سائلین کو درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے۔

تجاویز پیش کرنے والوں میں ملتان ڈویژن سے ممبران پنجاب بار کونسل محمد ملک خان لنگاہ، چوہدری محمد سعید،رانا محمد ندیم کانجو محمد زاہد خان کھچی شامل ہیں۔ اراکین نے متفقہ ایجنڈا تشکیل دینے کے لیے جنرل ہاؤس کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔Untitled 2026 02 07T184609.912

ممبران پنجاب بار کونسل کی جانب سے دی گئی ریکوزیشن میں‌کہا گیا ہے کہ ہر بار ایسوسی ایشن کے ممبران کے تناسب کے مطابق بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائیں۔اگر مرکزی کیس میں بائیو میٹرک تصدیق ہو چکی ہے تو دیگر متفرق درخواستوں کے لیے دوبارہ تصدیق کی ضرورت نہیں‌ ہونی چاہیے۔

اس طرح‌بائیو میٹرک سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ایڈیشنل سیشن جج کو نگران جج نامزد کیا جائے، جبکہ بجلی کی بندش یا نادرا لنک ڈاؤن ہونے کی صورت میں متبادل حل فراہم کیا جائے۔Untitled 2026 02 07T183123.812

اس کے علاوہ معمر یا طبی مسائل سے دوچار سائلین جن کے انگوٹھے کے نشانات واضح نہیں ہیں، ان کے لیے حل نکالا جائے، نیز شناختی کارڈ دستیاب نہیں ہونے یا میعاد ختم ہونے کی صورت میں سائل کی تصویر کو عارضی طور پر قابل قبول سمجھا جائے۔

تجاویز کے مطابق اگر کوئی شخص جیل میں ہے اور وہ سول مقدمہ میں بھی فریق ہے تو اس کا حل پیش کیا جائے۔

مشینوں کی تنصیب تک بائیو میٹرک کی شرط ختم کی جائےاور کارروائی کے دوران پریزائیڈنگ افسر کو سائل کی ذاتی طور پر تصدیق کرنے کا اختیار حاصل ہو۔اس کے ساتھ مکمل انفراسٹرکچر کی دستیابی تک نئی فائلنگ (سول سوٹ، اپیلیں، رٹ پٹیشنز وغیرہ) پر اعتراض یا انہیں روکا نہیں جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں