rain and cloud 1

پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی،منگلا ڈیم بھرنے سے مکانات زمین بوس

نمائندگان: پی ڈی ایم اے پنجاب نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے،دوسری جانب فلڈ بحالی سروے 27 اضلاع میں جاری ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق نورپورتھل میں 47،فیصل آباد میں 42، اوکاڑہ میں 35اور لاہور میں 38 ملی میٹر بارش ہوئی،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب سمیت دیگر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث دریائےسندھ،جہلم اورچناب میں پانی کےبہاؤ میں اضافےکا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے،دوسری جانب ایک لاکھ 27 ہزارمتاثرین اور 88 ہزار سے زائد کسانوں سے تفصیلات حاصل کی جا چکی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شفاف سروے کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج، اربن یونٹ اور ضلعی انتظامیہ مل کر کام کر رہے ہیں ۔
mangla dam latest
اس کے ساتھ منگلا ڈیم بھر نے کے قریب پہنچ گیا، گنجائش ایک فٹ رہ گئی۔ انتظامیہ نے دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔جہلم انتظامیہ نےرہائشیوں کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی ۔ حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

دوسری جانب میرپور کے نواحی علاقے میں پوٹھہ بینسی میں زمین سرکنے سے متعد مکانات زمین بوس ہوگئے، مقامی افراد کے مطابق منگلا ڈیم فل ہونے کے بعد علاقہ سیم کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں