107525467 gettyimages 936980922

کوئٹہ میں 2 روز کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

کوئٹہ میں امن وامان کے پیش نظر 2 روز کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اتوار کی رات بند کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7 جنوری کو رات 12بجے بحال کردی جائے گی۔جے یوآئی نے آج بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا۔موبائل فون کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے موبائل فون سروس کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں