400649 3596691 updates

زہنی دباؤ یا ہوس؛ 4 افراد جان سے گئے، 4 خواتین سمیت 5 افراد تشدد کا شکار

نمائندگان: ملتان کے نواحی علاقہ میں جعلی عامل کو قتل کرنےکے الزام میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں 26 مارچ کو سڑک سے لاش ملنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ریاض حسین نے قتل کے الزام میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے مقتول ریاض حسین کو خواتین نےگھربلا کر ساتھیوں کی مدد سے قتل کیا۔

خواتین نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ وہ ریاض حسین کے پاس تعویذ لینے گئی تھیں، جعلی عامل نے جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا۔خواتین کے مطابق بلیک میلنگ سے تنگ آ کر ریاض حسین کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسر ی جانب بہاولپور میں انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بہاولپور کے علاقے یزمان میں پیش آیا جہاں بیٹے نے انشورنس کی رقم ہتھیانےکے لیے اپنے ہی باپ کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے ایک ہفتہ قبل ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر اپنے باپ غلام شبیر کو قتل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے 15 پر ڈکیتی اور اپنے والد کے قتل کی اطلاع دی تھی، دوران تفتیش ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔قتل کے الزام میں بیٹے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ اس کا والد میری بیوی کے ساتھ جھگڑتا اور لڑتا رہتا تھا اور برا بھلا کہتا تھا، اس وجہ سے میں نے غصے میں آکر اپنے باپ کو قتل کیا۔

لاہور کے علاقے مناواں میں دکان مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دکاندار نے لڑکے کو عید پرزیادہ چھٹیاں لینے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب مناواں میں ہی فائرنگ سےکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

لاہور میں‌ہی ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی 3 مسافر خواتین پرکسٹمز ڈیوٹی کے تنازع پر کسٹمز کی خواتین اہلکاروں نے تشدد کیا اور مقدمہ درج کراکے مسافر خواتین کو گرفتار بھی کرادیا۔

راس الخیمہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور آنے والی تین مسافر خواتین نور فاطمہ،ثمن اورعلیشہ کو کسٹمز کی مبینہ طور پرخواتین اہلکاروں نے سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران سپرنٹنڈنٹ کسٹم سمیت دیگر مرد اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔

ایک مسافر خاتون کوبال پکڑکر بھی گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، بعد ازاں کسٹم حکام نے مسافرخواتین کے خٌلاف مقدمہ درج کرا کے انہیں گرفتار کرادیا۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ خواتین کے سامان سے 24 سکیورٹی کیمرے اور انڈین ملبوسات برآمد ہوئے جنہیں تحویل میں لینے پر تینوں خواتین طیش میں آگئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ کسٹمز حکام نے خود ہی طے کرلیا کہ کپڑے بھارتی ساخت کے ہیں اور پھر خواتین کو دھکے دینے شروع کردیے، ایک خاتون کو زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بعد ازاں‌تینوں گرفتار خواتین کو پولیس نے لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے مقدمہ خارج کرکے خواتین کو بری کردیا۔جیو نیوز کے مطابق واقعے سے متعلق مؤقف کے لیے کسٹمز حکام سے کئی بار رابطےکی کوشش کے باوجود کسٹمز حکام نے جواب نہیں دیا۔

اس کے علاوہ قومی ائیرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس پرواز میں مسافر کی جانب سے خاتون فضائی میزبان (ائیرہوسٹس) پر تشدد کیا گیا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان کی جانب سے ایک مسافر کو سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانےکی کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔

جس پر پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو طلب کرلیا۔پی آئی اے کی پرواز کے پیرس پہنچنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ سکیورٹی اہلکاروں نے فضائی میزبان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں