قصور: ضلع کچہری پیشی پر آئے ملزم پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان احاطہ عدالت میںقتل ہو گیا. مقتول کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی جو روشن بھیلا کا رہائشی تھا.
پولیس کے مطابق ملزم وقاص نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے والدین نے اغواء اور دیگر دفعات کے تحت کا مقدمہ درج کرایا تھا.
آج عدالت میںسماعت کے بعد ملزم وقاص کی ضمانت منظور کر لی گئی،جس کے بعد مبینہ طور پر لڑکی کے بھائی نے عدالت کے باہر فائرنگ کر دی.عدالت کے باہر فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ ملزم فرار ہونے میںکامیاب ہو گیا.قتل کے وقت ملزم کے ہاتھ میںہتکھڑی بھی لگی ہوئی تھی جبکہ اسی ہتھکڑی میںقید دوسرا ساتھی محفوظ رہاہے.
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 12 گھنٹے میں ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری نہیں کرنے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے، مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی.