لاس اینجلس:جنگلات کے شمالی حصے میں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی،جس پر اس علاقہ میںرہائش پذیر 19 ہزار افراد کو فوری انخلاء کا حکم جاری کر دیا گیا ہے.تفصیل کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث گزشتہ روزامریکی شہر لاس اینجلس کے شمال میں واقع جنگلات میں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی ہے۔طوفانی ہواؤں کے باعث دو گھنٹوں میں آٹھ ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔جس پرحکومت نےفوری کارروائی کرتے ہوئےانیس ہزار افراد کو انخلاءکا حکم دے دیا ہے،دریںاثناءلاس اینجلس کاؤنٹی فائرڈیپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے ۔
ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں
دوسری جانب جنوری سے لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ اب تک مکمل طورپرقابو نہیں پایا جاسکاہے۔آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے تقریباً چالیس ہزار ایکڑ رقبے کو خاکستر کر دیا ہے۔ان حادثات میں کم از کم ستائیس افرادجان کی بازی ہار چکےہیں۔