ملتان: ہائیکورٹملتان بینچ کے مقدمات کی مصدقہ نقول کے لئے فارم پر 500 روپے اضافی فیس واپس نہیں لئےجانے کے خٌلاف وکلاء نے آج سابق صدر ہائیکورٹبار سید ریاض الحسن گیلانی کی قیادت میںاحتجاج کا اعلان کر دیا.
اس سلسلے میں سابق صدر سید ریاضالحسن گیلانی کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نام ملتان بینچ میں دستاویزات کی مصدقہ نقول حاصل کرنے کے لیے 500 روپے کی عدالتی فیس کے نفاذ کے خلاف احتجاج کرنے کا مراسلہ بھی لکھ دیاہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹکے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام پہلے ہی انصاف کے حصول کے لیے بھاری اخراجات کا سامنا کر رہے ہیں، اور یہ اضافی فیس جو صرف ملتان اور بہاولپور بینچز میں لاگو کی گئی ہے، ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ تاہم یہ فیس لاہور میںنافذ نہیں ہے.
اس مسئلے کے حوالے سے پہلے بھی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نام ایک خط ارسال کیا گیا تھا، مگر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ لہٰذا، اس ناانصافی کے خلاف ایک پُرامن احتجاج 11 جون 2025 کو صبح 11:30 بجے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کی نقول برانچ کے سامنے منعقد کیا جائے گا۔
اس خط کے ذریعے عدالتِ عالیہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ فوری طور پر 500 روپے کی اضافی نقول فیس کے حکم کو واپس لیا جائے۔