لاہور: ہائیکورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا ہے۔
جسٹس چوہدری عبدالعزیز 26 نومبر 2016ء کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج نامزد ہوئے تھے،اور ایک سال بعد مستقل جج بن گئے تھے۔فاضل جج لاہور ہائیکورٹکی سنیارٹی لسٹ میں19 ویں نمبر پر تھے.
جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے 8 ستمبر 2033ء کو مدت ملازمت مکمل ہونے پر عہدے سے ریٹائر ہوناتھا، تاہم انہوں نے قبل از وقت ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔