Untitled 2025 07 10T195507.409

لاہور ہائیکورٹ: طلبانہ فیس اور نوٹسز کے اجراء کے لیے نئے ایس او پیز کا نفاز

ملتان: لاہور ہائیکورٹ نے سائلین کی سہولت اور مالیاتی و انتظامی طریقہ کار میں شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے نئے ایس او پیز کا نفاز کر دیا گیا.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی ہدایات پر طلبانہ فیس کی کیش ہینڈلنگ اور نوٹسز کے اجراء کے لیے نئے جامع سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) نافذ کئے گئے ہیں، تاکہ اس سارے نظام کے طریقہ کار کی بغیر کسی رکاوٹ کے نگرانی اور ٹریکنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔

نقائص سے پاک نئے نظام کے تحت متعلقہ فریق کی جانب سے ہائیکورٹ کے ٹریژری آفیسر (خزانچی)کے پاس طلبانہ فیس کی رقم جمع کرائے جائے گی، جو وصولی کی تصدیق کے لیے ایک رسید جاری کرے گا اور تمام لین دین کا درست حساب کتاب متعلقہ رجسٹر میں برقرار رکھے گا۔

نوٹسزکے اجراء اور پراسس سروس کے پورے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے آئی ٹی ونگ نے ایک خصوصی پروگرام (Software) تیار کیا ہے، جس کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے تمام پراسس کی مکمل ٹریکنگ اور نگرانی کی جا رہی ہے، تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے جمع شدہ اور خرچ کی گئی رقوم کا باقاعدہ آڈٹ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ طلبانہ فیس اور نوٹسز کے اجراء کا پرانا نظام مینوئل تھا، جو کہ متعدد نقائص کی وجہ سے موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں تھا۔ عدالت عالیہ لاہور کی جانب سے پراسس فیس (طلبانہ) اور نوٹسز کے لئے نافذ کردہ نیا خودکار نظام چیف جسٹس عالیہ نیلم کی انتظامی و ادارہ جاتی اصلاحات اور آٹومیشن نظام کا اہم جزو ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں