ویب نیوز: کویت میں زہریلی شراب پینے کے واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں کے دوران میتھانول ملی شراب پینے کے واقعات سے 13 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی بصارت بھی متاثر ہوئی اور 21 افراد نابینا ہوئے یا ان کی بصارت متاثر ہوئی۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ میتھانول ملی شراب پینے کے بعد 50 افراد کو فوری طور پر گردوں کی صفائی کی ضرورت پڑی اور 31 لوگوں کو مصنوعی سانس کی ضرورت پیش آئی۔
رپورٹ کے مطابق زہریلی شراب پینے کے واقعات سے متاثرہ تمام افراد تارکین وطن ہیں اور ان کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے، جو کویت میں کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کویت میں شراب کی درآمد پر 1964ءسے ہی مکمل پابندی ہے جبکہ مقامی طور پر بھی شراب کی تیاری یا فروخت پر پابندی ہے تاہم غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت ہوتی ہے جس کے باعث ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔
شراب پینے سے متاثر ہونے والے افراد کی زاتی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیںآ سکی ہیں، کہ ان میںکتنے لوگ کن ممالک سے تعلق رکھتے ہیں .
حکام کے مطابق شراب کی تیاری، فروخت کے ساتھ سپلائی اور خریداری کے تمام عوامل میںشامل افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیاہے.