کرم کےعلاقہ لوئرکرم بگن کے علاقے مندوری میں قبائلیوں کا احتجاج جاری ہے ۔جس کے باعث ٹل پارا چنار شاہراہ تاحال بند ہے۔مندوری میں احتجاج کرنے والے قبائلی مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ بگن میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ڈپٹی کمشنر پر حملے کے بعد بگن میں جاری احتجاج کو مظاہرین نےمندوری میں منتقل کردیا تھا۔مندوری میں احتجاجی دھرنے کے باعث ٹل شاہراہ مکمل بند ہے۔ لہٰذا دھرنے اور سڑک کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں ہے.