17جنوری کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں پر غور ہو گا۔سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 23 جنوری کو ہو گا۔پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس یکم فروری ،لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 6 فروری کو ہو گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیوں پر غور ہوگا،سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز ، لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز ،پشاور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے نامزدگیوں پر غور ہوگا۔