ptcl internet cable fault

جدہ میں‌ کیبل کٹنے سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

اسلام آباد: جدہ،سعودی عرب کے قریب سمندری انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے. جس کی ترجمان پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) نے بھی وجہ بیان کر دی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی ہے۔پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے سے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔
414635 7647726 updates
ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ مصروف ترین اوقات میں انٹرنیٹ سروسز معمولی متاثر ہو سکتی ہیں، خرابی کے باعث SMW4 اور IMEWE کی بینڈوتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں متبادل بینڈ وتھ کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ صارفین پر اس تعطل کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق ہمارے بین الاقوامی شراکت دار ادارے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پرحل کر رہےہیں۔ہم صارفین کے صبر و تحمل کیلئے بھی ان کے شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں