ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا.جس میں ڈی آئی جی لیگل اویس احمد ملک، صوبہ بھر کے تمام سی پی اوز، ڈی پی اوزاور متعلقہ افسران نےشرکت کی ہے.ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن اظہر اکرم نےاینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی. انہوںنے سی پی اوز او رڈی پی اوز کو تمام انوسٹی گیشن افسران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کورسز جلد شروع کرانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کی دفعہ 09 کے تحت شیڈول جرائم کی تفتیش ایس ایس او آئی یونٹ کرےگا،اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کے تحت تفتیش کیلئے 1450 افسران کو خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے.مدعی یا ملزم کے تفتیش سے مطمئن نہیں ہونے کی صورت میں ایس ایس پی یا ایس پی خود تفتیش کریں گے. ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم نے ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ تبدیلی تفتیش کی صورت میں سنئیر رینک افسران کو تفتیش کے لئے متعین کیا جائے.اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کی دفعہ 09، سٹینڈنگ آرڈر 1/24 کے تحت تمام عدالتی معاملات کو باآسانی ڈیل کیا جا سکتا ہے.اس طرح خاتون مدعی یا ملزم کی صورت میں لیڈی پولیس افسران مقدمہ کی تفتیش کریں گی. اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء کے تمام مقدمات تربیت یافتہ انویسٹی گیشن افسران کو ہی مارک کیے جائیں.اس موقع پراے آئی جی کرائم مانیٹرنگ خالد محمود افضال، ڈی ایس پی لیگل ون انویسٹی گیشن پنجاب قدیر انور، ڈی ایس پی آر ایم یو محمد عمران حیدر تھہیم، تمام ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، ایس ایس پیز آر آئی بی اور دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ہے.