WhatsApp Image 2025 02 01 at 01.07.51

پنجاب میں‌الیکٹرک بس کا افتتاح،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئےعملی قدم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا


وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی الیکٹرک بس میں سواری،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے الیکٹر ک وہیکل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی.الیکٹرک بس لاہور کے سب سے بڑے 21 کلومیٹر طویل ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوینز روڈ،مزنگ،اچھرہ،کیمپس پل چلائی جائے گی.

ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر 42 جدید ترین بس شیلٹر قائم،گرین ٹاؤن ڈپو میں 9 مخصوص چارجنگ سٹیشن بھی قائم کر دئیے گئے.فروری کے وسط میں ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر نئی اور جدید ترین 27 الیکٹرک بسوں سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا.

نئی الیکٹرک بس میں 30 نشستیں،80 مسافروں کی گنجائش،سپیشل افراد کو سواری میں آسانی کیلئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہونگی.الیکٹرک بس سروس کے پائلٹ پراجیکٹ پر لاہور سٹیشن سے گرین ٹاؤن روٹ پر 17 ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے۔

پنجاب حکومت کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی ختم ہو گی بلکہ معاشی بوجھ بھی کم ہوگا.جس کے تحت الیکٹرک بسوں‌کے کرائے دیگر بسوں‌کے مقابلے میںً‌بہت کم ہوں‌گے.

اپنا تبصرہ لکھیں