چلڈرن ہسپتال ملتان میں تھیلیسیمیا اینڈ ہیموفیلیا سنٹر کا افتتاح ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف کی محنت اور کاوشوں سے کیا گیا۔ ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر کاشف چشتی نے خود اس سنٹر کا افتتاح کیا، جس میں سیینئر فیکلٹی ممبران بشمول پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی رانا، ڈاکٹر عظیم سبحانی، ڈاکٹر کامران عدیل، ڈاکٹر عثمان فواد، ڈاکٹر زبیرہ، ڈاکٹر فہد، محمد ممتاز خان، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مسز تابیتہ گوہر اور دیگر ڈاکٹروں و سٹاف نرسوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کہاکہ ہم پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ڈاکٹر کامران آصف کے بے حد مشکور ہیں کہ ان کی انتھک محنت اور لگن سے یہ عظیم منصوبہ حقیقت میں بدل سکا۔ بلا شبہ یہ سنٹر جنوبی پنجاب کے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہوگا۔ ہم پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں، خاص طور پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا جن کی بھرپور حمایت اور کاوشوں نے اس منصوبے کو کامیاب بنایا۔